’روبرو‘کتاب کی کمشنر سیکرٹری کی موجودگی میں رسم اجرائی

تاریخ    24 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


اشتیاق ملک
ڈوڈہ//نئی نسل کو تعلیم کے ساتھ ساتھ سماج کے ساتھ اپنے روابط مضبوط بنانے کے لئے گورنمنٹ ڈگری کالج ڈوڈہ کے شعبہ اْردو نے ایک پہل کرتے ہوئے 'روبرو' نامی ایک کتابچہ شائع کیا۔ادو میں شائع کی گئی اس کتاب میں مختلف علمی، ادبی، سماجی و صحافتی برادری سے وابستہ شخصیات نے اپنے تاثرات، تجربات و مشاہدات کو بیان کیا ہے۔اس کی رسم اجرائی جمعہ کے روز جموں میں عمل میں لائی گئی جس میں اعلی تعلیم کے کمشنر سیکرٹری طلعت پرویز روحیلا ،پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ڈوڈہ ڈاکٹر شفقت رفیقی، کتاب کے مصنف و صدر شعبہ اردو ڈاکٹر اختر حسین آخون، ڈائریکٹر فائنانس عبدالمجید بٹ ،جی ایم گنائی ڈائریکٹر منصوبہ بندی، پرنسپل وومن کالج پریڈ ڈاکٹر ایس پی سرسوت، پرنسپل ایم اے ایم کالج ڈاکٹر سنیل، ڈاکٹر آر ایس جموال پرنسپل ایس پی آیم آر کالج، ڈاکٹر امتیاز زرگر اسسٹنٹ پروفیسر، ڈپٹی سیکرٹری وکاس دھر نے شرکت کی۔اس موقع پر کمشنر سیکرٹری طلعت پرویز نے پرنسپل جی ڈی سی ڈوڈہ و کتاب کے مصنف ڈاکٹر اختر حسین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ طلاب کو معاشرے کے ساتھ جوڑ کر رکھنا ایک خوش آئند قدم ہے اور اس طرح کے اقدامات تعلیمی اداروں کے لئے مفید ثابت ہوں گے۔انہوں نے ڈوڈہ کالج کے شعبہ اردو کے اساتذہ کرام، پرنسپل و طلاب کو بھی مبارکباد پیش کی ہے۔کتاب کے مصنف ڈاکٹر اختر حسین آخون نے پرنسپل، شعبہ اردو کے تدریسی عملہ و طلباو طالبات کا تعاون دینے پر شکریہ ادا کیا۔
 

تازہ ترین