سولنہ سڑک حادثہ ، ملزم گرفتار،گاڑی ضبط

تاریخ    24 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


ارشاد احمد
سرینگر// سولنہ میں دسمبر2020کوپیش آئے حادثے کے سلسلے میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس حادثے کے سلسلے میں پولیس تھانہ شیرگڈھی میں ایک کیس درج تھا۔پولیس ے مطابق 12دسمبر2020کو انہیں شکات ملی کہ کسی نامعلوم سنٹرو کار نے سولنہ کے قریب 26سالہ جنید احمد ڈار ولد عبدالحمید ساکن سنور کولگام کو ٹکر مارکر شدید زخمی کردیاجو22 اور 23 دسمبر کی درمیانی رات کوزخموں کی تاب نہ لاکردم توڑ بیٹھا ۔اس موقع پر نامعلوم ڈرائیور گاڑی سمیت جائے واردات سے فرار ہوگیا تھا۔پولیس نے اس ضمن میںکیس زیر نمبر 78/2020 زیر دفعات 337/278 کے تحت درج کیا ۔ تحقیقات کے دوران جہانگیر چوک سے رام باغ تک سڑک کے ساتھ دستیاب سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی گئی اور اس کا مکمل جائزہ لیا گیا۔دستیاب فوٹیج کے مطابق سینٹرو گاڑی کی تلاش شروع کردی گئی اور اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا کا سہارا لیا گیااور کشمیر اوردہلی میں واقع ٹرانسپورٹ دفاتر سے بھی مدد لی گئی اور یہ سراغ ملا کہ سال 2008 میں یہ گاڑی کشمیر لائی گئی اور مختلف افراد کو فروخت کی گئی۔سخت کوششوں کے بعد تحقیقاتی ٹیم نے بالآخر ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا جس کی شناخت مشتاق احمد ڈار ولد محمد اسداللہ ساکن ہردہ شورہ حال فیضان کالونی نایک باغ نوگام سرینگر کے طور پر ہوئی۔مذکورہ شہری نے تفتیش کے دوران جرم میں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور جرم میں شامل سینٹرو گاڑی کو بھی برآمد کیا گیا۔ ایس ایچ او شیر گڈھی آفتاب احمد نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ مسلسل کوششوں کے بعد جرم میں ملوث ڈرائیور کوگرفتار کیا گیااور گاڑی بھی ضبط کی گئی۔

تازہ ترین