کورونا وائرس|80سالہ معمر شخص فوت،94نئے معاملات مثبت

مہلوکین مجموعی تعداد 1929، جموں کے 9اضلاع میں کوئی متاثر نہیں

تاریخ    24 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


پرویز احمد
 سرینگر //10ماہ کے بعد جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ 11اضلاع میں 24گھنٹوں کے دوران کوئی بھی شخص وائرس سے متاثر نہیں ہوا  جبکہ دیگر 9اضلاع میں 94 افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اسطرح متاثرین کی مجموعی تعداد 123946 ہوگئی ہے جن میں 72 ہزار 556کشمیر جبکہ 51 ہزار 390 افراد  جموں میں متاثر ہوئے ہیں۔ سنیچر کو کشمیر صوبے میں ایک اور شخص وائرس سے فوت ہوگیا اور اسطرح متوفین کی مجموعی تعداد 1929ہوگئی۔ مرنے والوں میں 719جموں جبکہ 1210کشمیر  میں فوت ہوئے ہیں۔ سنیچر کو مثبت قرار دئے گئے 94افراد میں 29جموں جبکہ کشمیر میں 65افراد متاثر ہوئے ہیں۔کشمیر میں متاثر ہونے والے 65افراد میں سے 38سرینگر، 3بارہمولہ، 6بڈگام، 2کپوارہ،8اننت ناگ، 4گاندربل ، ایک کولگام اور 3شوپیان سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ دیگر 2اضلاع میں کوئی متاثر نہیں ہوا جن میں  پلوامہ اور بانڈی پورہ شامل ہے۔جموں صوبے میں 29افراد متاثر ہوئے ہیں جن سب کا تعلق ضلع جموں سے ہے جبکہ دیگر 9اضلاع میں سنیچر کو کوئی متاثر نہیں ہوا ہے۔ جموں صوبے میں  کے جن 9اضلاع میں کوئی متاثر نہیں ہوا ، ان میں ادھمپور، راجوری، ڈوڈہ، کٹھوعہ، سانبہ، کشتواڑ، پونچھ، رام بن اور ریاسی شامل ہے۔ 

۔80سالہ شخص فوت

جموں صوبے میں پچھلے24گھنٹوں کے دوران کوئی بھی شخص وائرس سے فوت نہیں ہوا ہے جبکہ کشمیر صوبے میں ایک شخص فوت ہوا ہے۔ مرنے والے کا تعلق سرحدی ضلع کپوارہ سے ہے۔ کپوارہ میں محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا’’ کرانکشن ویلگام سے تعلق رکھنے والا ایک 80سالہ شخص کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے فوت ہوگیا ہے‘‘۔سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ معمر شخص کو چند دن قبل سکمز صورہ میں داخل کیا گیا جہاں و ہ فوت ہوگیا ہے۔ 

حکومتی بیان

سرکاری بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے 123946معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے1103سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک120914اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد1929تک پہنچ گئی ،جن میں سے 1210کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور719کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران سنیچر کو مزید88افرادشفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے23اَفراداور کشمیر صوبے کے 65اَفرادشامل ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک4384771ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے23 جنوری 2021 کی شام تک 4260825نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک1069683افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں34704اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔1103  اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ86619اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطاب945328اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔
 

تازہ ترین