کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد پر 150 میٹر لمبی سرنگ دریافت

تاریخ    23 جنوری 2021 (42 : 03 PM)   


یو این آئی
جموں// بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے ہیرا نگر سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر 150 میٹر لمبی سرنگ کا سراغ لگانے کا دعویٰ کیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ہفتے کے روز سرچ آپریشن کے دوران ایک سرنگ کا پتہ لگایا۔
یہ سرنگ بین الاقوامی سرحد پر پنسار علاقے میں کھودی گئی ہے جو پچیس سے تیس میٹر گہری ہے۔
 

تازہ ترین