ضلع پونچھ میں جنگجووں کی کمین گاہ سے اسلحہ بر آمد

تاریخ    23 جنوری 2021 (49 : 02 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے منڈی علاقے میں سیکورٹی فورسز نے ہفتہ کوجنگجوو¿ں کی ایک کمین گاہ کا پتہ لگاکراس میں موجود اسلح بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک ڈپٹی کمانڈنٹ کی قیادت میں فوج ، پولیس کی ایس او جی اور بی ایس ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے پونچھ کے منڈی علاقے کے ہاری گڈا گاو¿ں کے نزدیک جنگلات کا محاصرہ کرکے تلاشی آپریشن شروع کردیا۔
انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران جنگجوو¿ں کی ایک کمین گاہ کا پتہ لگایا گیا جہاں اسلح و گولہ بارود چھپایا گیا تھا جس کو ضبط کیا گیا ۔
ضبط شدہ اسلح میں ایک اے کے رائفل،تین اے کے میگزین،82گولیاں،تین چینی ساخت کے پستول،پانچ پستول میگزین،33پستول گولیاں،چار گرینیڈ، ایک یو بی جی ایل گرینیڈ اور ایک کینوڈ سیٹ شامل ہے۔(مشمولات یو این آئی)
 

تازہ ترین