شمالی ضلع کپوارہ میں غیر مقامی ذہنی طور معذور خاتون کی لاش بر آمد

تاریخ    23 جنوری 2021 (33 : 01 PM)   
(Representational image)

یو این آئی
سری نگر// شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں ہفتہ کی صبح ایک غیر مقامی ذہنی طور معذورخاتون کی لاش بر آمد کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ ضلع کپوارہ میں ایک غیر مقامی ذہنی طور معذور خاتون گذشتہ قریب آٹھ برسوں سے گھومتی پھرتی تھی جس کی لاش آج صبح رگی پورہ پل کے نزدیک پائی گئی۔
دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاش کو طبی لوازمات کی ادائیگی کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اور اس ضمن میں مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
 

تازہ ترین