رواں ماہ قصوروار دکانداروں سے اڑھائی لاکھ روپے جرمانہ وصول

تاریخ    23 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


سرینگر// وادی میں سرد موسم کے دوران گراں بازاری کے خلاف مہم جاری رکھتے ہوئے محکمہ خوراک و رسدات،امور صارفین و عوامی تقسیم کاری نے  رواں ماہ میں اب تک2لاکھ50ہزار  روپے سے زائد جرمانہ قصوروارتاجروں سے وصول کیاہے۔ محکمہ خوراک و رسدات،امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ نے اس سلسلے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ امسال کے پہلے ماہ میں اب تک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی جاری رکھی گئی،جس کے نتیجے میں2لاکھ55ہزار800روپے کی رقم بطور جرمانہ وصول کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس عرصے میں15دکانوں کو سربمہر بھی کیا۔ محکمہ کی انفورسمنٹ ونگ نے اس دوران جمعہ کو شہر کے نشاط،شالیمار، نواب بازار،صفا کدل،گوجوارہ،بمنہ اور حید پورہ علاقوں کے بازاروں کا معائنہ کیا۔ مشتاق احمد وانی نے ایک بار پھر شہریوں سے درخواست کی وہ متحرک شہریوں کا کردار ادا کریں اور اضافی نرخوں میں اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف شکایات درج کریں۔ انہوں نے ان دکانداروں کو بھی متنبہ کیا ،جو معصوم صارفین کو لوٹتے ہیں،وہ باز آئے،وگرنہ ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔
 

تازہ ترین