نوگام میں چوری کے 2معاملات حل

۔ 7 افراد گرفتار، مال مسروقہ برآمد

تاریخ    23 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


 سرینگر // سرینگر میں پولیس نے چوری کے دو معاملات کو حل کرتے ہوئے 7افراد کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے کا مال مسروقہ برآمد کرلیا۔ پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 14جنوری 2021کو پولیس تھانہ نوگام کو محمد شفیع ساکن چکپورہ نوگوام کی طرف سے ایک تحریری شکایت موصول ہوئی جس میں بتایا گیا تھا کہ چیک پورہ نوگام سے کچھ نامعلوم چوروں نے اس کی 35 بھیڑیں چرا لیں ۔تحریری شکایت پر پولیس نے ایک کیس زیر نمبر 3/2021درج کر کے تحقیقات شروع کی ۔تفتیش کے دوران ، تفتیشی افسران کو چار افراد کی شمولیت کے بارے میں معلوم ہوا جنہیں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 10 بھیڑیں برآمد ہوئی ہیں۔پولیس نے کہا کہ نوگام تھانہ کو 16جنوری کے 2021کو بھی عبدالحمید بٹ ساکن نوگام سے ایک تحریری شکایت موصولہ ہوئی جس میں بتایا گیا کہ کچھ نامعلوم چوروں نے نوگام بائی پاس پر واقع ایم / ایس کشمیر ویلی ٹریڈنگ کمپنی یعنی اس اسٹور سے سینیٹری کا سامان چوری کیا ہے۔پولیس نے اس مناسبت سے بھی ایک کیس درج کر کے چھان بین شروع کردی ۔تحقیقات کے دوران ، ایس ایچ او نوگام کی سربراہی میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تعینات کی گئی جس نے تین افراد کو گرفتار کیا جو دہلی کے رہائشی تھے اور بڈگام میں ایک کرایہ کے کمرے میں رہتے تھے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے قبضے سے تقریبا 7 7 لاکھ مالیت کی سینیٹری برآمد ہوئی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں معاملات میں مزید تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین