تازہ ترین

ریزوپتی گڈربال گنہ ون میں زمین کھسکنے سے خوف و ہراس

رہائش پذیر آبادی میں تشویش ، پشتہ تعمیر کرنے کی مانگ

تاریخ    23 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


غلام بنی رینہ
کنگن// ریزو پتی گڈر بال گنہ ون گنڈ میں زمین کھسکنے سے رہائش پذیر آبادی میں خوف ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ریزو پتی گڈری بال گنہ ون کے لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ان کی بستی 6 گھرانوں پر مشتمل ہے اور ان کے رہائشی بستی سے جو حیدر کنال گزر رہی ہے ، اس کی وجہ سے زمین کھسکتی ہے ۔مقامی بستی کے باشندے غلام بنی کاکہنا ہے کہ 16جنوری کی رات ساڑھے دس بجے ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے بعد مقامی بستی کے لوگ گھروں کے اندر سہم گئے اور صبح کوجب لوگ گھروں سے باہر آئے تو انہوں نے دیکھا کہ زمین کھسک گئی ہے اور وہاں پر ایک بھاری مٹی کا تودہ گر آیاتھا۔ مذکورہ شہری نے کہاکہ اس بارے میں سب ڈویژنل مجسٹریٹ کنگن کو بھی آگاہ کیا گیا ہے۔ لوگوں کاکہنا ہے کہ اگر اراضی پرپشتہ جلد نہیں تعمیر کیاگیا تو یہاں پر کھبی بھی بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے۔ لوگوں کاکہنا ہے کہ موسم سرما کے دوران درجہ حرارت میں کمی ہونے سے اگرچہ زمین کھسکنے کے واقعات میں کمی آتی ہے لیکن مارچ سے زمین کھسکنے کے واقعات میں اضافہ ہوتا ہے۔لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہاں پر ایک پشتہ تعمیر کیا جائے تاکہ یہاں پر زمین کھسکنے کے واقعات پر روک لگ سکے۔ 

تازہ ترین