۔26جنوری کی آمد آمد

شہر میں جگہ جگہ ناکے، بستیوں میں تلاشیاں

تاریخ    23 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


بلال فرقانی
سرینگر//26جنوری کی آمد کے ساتھ ہی شہر میں تلاشیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ لالچوک، شہر کے سیول لائنز  میں کئی مقامات پر ناکوں اور بخشی سٹیڈیم کے ارد گرد بھی گاڑیوں اور راہگیرئوں کی تلاشیاں لی جارہی ہیں۔ رام باغ نٹی پورہ علاقے میں فورسز نے جمعہ کو تلاشیاں لیں۔ پرائیویٹ گاڑیوں کو روک کر انکی تلاشی لی گئی اور مسافروں کی چیکنگ کی گئی۔ فورسز نے جمعہ کو سیول لائنز علاقوں اور لالچوک کے گردونواح میں گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشیاں لیں،اور گاڑیوں کے کاغذات کی جانچ کی۔بڈشاہ چوک،ٹی آر سی کراسنگ اور پولو ویو کے نزدیک اضافے ناکے لگائے گئے تھے اور راہگیروں،موٹر سائیکل سواروں اور گاڑیوں کی تلاشیاں لی گئیں۔26جنوری کی آمد ہو یا 15اگست کا دن ہو،  شہر میں پچھلے 30برسوں سے یہی صورتحال دیکھنے کو ملتی ہے۔جگہ جگہ ناکے لگانا، جامہ تلاشیاں لینا، گاڑیوں کی چیکنگ کرنا وغیر کوئی نئی بات نہیں ہے۔ بائی پاس پر بھی کئی مقامات پر اضافی ناکے لگائے گئے ہیں جہاں پر فورسز اور پولیس اہلکاروں کے علاوہ بکتر بند گاڑیاں بھی کھڑی کی گئی ہیں۔آئی جی کشمیر وجے کمار نے پہلے ہی کہا کہ26جنوری کے پیش نظر فورسز اور پولیس اہلکاروں کو متحرک کیا گیا ہے اور کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نپٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
 

تازہ ترین