ملک میں ساڑھے دس لاکھ صحت ورکروں نے ٹیکہ لگایا

۔24گھنٹوں میں ساڑھے چار ہزار مراکز پر2لاکھ37ہزار افراد کی ویکسینیشن

تاریخ    23 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


  نئی دلی // مرکزی وزارت صحت نے جمعہ کو کہا ہے کہ ملک بھر میں جاری کورونا مخالف ٹیکہ کاری کے دوران ابتک 10لاکھ50ہزار ہیلتھ ورکروں کو ویکسین لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں قائم 4ہزار 49مراکز پر 24گھنٹوں کے دوران 2لاکھ37ہزار 50افراد کو  ویکسین لگائے گئے ہیں۔  بیان میں کہا گیا ہے کہ اب تک 18ہزار 167جگہوں پر ٹیکہ کاری مہم کا انعقاد کیا گیا ہے اور بھارت میں ویکسین لینے والوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔  بیان میں کہا گیا ہے کہ بنیادی ڈھانچے میں بہتری سے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں کامیابی ملی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اب تک بھارت میں 19کروڑ تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے۔ 24گھنٹوں کے دوران 8لاکھ 242تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے اور اسطرح مجموعی تعداد 19کروڑ ایک  لاکھ 48ہزار 24ہوگئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں مثبت کیسوں کی شرح 5.59فیصد ہے۔ پچھلے چند ہفتوں سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں سرگرم کیسوں کی تعداد کم ہوکر صرف 1.78فیصد رہ گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سرگرم کیسوں کی تعداد ایک لاکھ 88ہزار 688 ہے جبکہ 24گھنٹوں کے دوران 18ہزار 2مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اسطرح مجموعی طور پر 3ہزار 620کیسوں کی کمی ہے۔  ملک میںصحت یاب ہونے والوں کی تعداد  10,283,708صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ  1,00,95,020سرگرم معاملات ابھی بھی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صحتیاب ہونے والے 84.70فیصد افراد کا تعلق 10مرکزی زیر انتظام علاقوں اور ریاستوں سے ہے ۔ کیرلا میں 6ہزار 229افراد صحتیاب ہوئے۔ مہارشٹرا اور کرناٹک میں 3980اور 815افراد پچھلے 24گھنٹوں کے دوران صحتیاب ہوئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 14ہزار545نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 84.14نئے معاملات  8مرکزی زیر انتظام علاقوں اور ریاستوں سے سامنے آئے ہیں۔ کیرلا میں 6ہزار334، مہارشٹرا میں 2886نئے متاثرین سامنے آئے ہیں جبکہ کرنا ٹک میں 674نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔  بیان میں کہا گیا ہے کہ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 163افراد فوت ہوگئے جن میں 82فیصد اموات 9ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں میں ہوئی ہیں۔ مہارشٹرا میں 52اموات جبکہ کیرلا میں 21افراد پچھلے 24گھنٹوں کے دوران وائرس سے فوت ہوئے ہیں۔ 
 

تازہ ترین