کشتواڑ میں پولیس پر گرینیڈحملہ

ا ہلکار زخمی، علاقے میں تلاشی کارروائی

تاریخ    23 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


کشتواڑ/آصف بٹ /ضلع کشتواڑ سے 20کلومیڑر دور کشتواڑ سنتھن شاہراہ پر ڈیڈپیٹھ کے مقام پر مشتبہ جنگجوئوں نے پولیس گاڑی پر گرینیڈ پھینکا جو نشانہ چوک کر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔تاہم اس واقعہ میں کوئی ہلاک نہیں ہوا۔بتایا جاتا ہے کہ اس حملے میں ایک پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوا جسے علاج و معالجہ کیلئے ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق پولیس کی گشتی پارٹی کشتواڑ سے چھاترو جارہی تھی کی ڈیڈپیٹھ کے مقام پر پولیس چوکی سے محض 50میٹر کی دوری پر اس پر حملہ کیا گیا۔ تاہم گرینیڈ گاڑی کو نہیں لگا اور سڑک پر گر کر دھماکے سے پھٹ گیا۔ذرائع نے بتایا کہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا تاہم ایس ایس کشتواڑ ہر میت سنگھ نے کہا کہ پولیس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد اس علاقے کو گھیرے میں لیکر تلاشیوں کا آغاز کردیا گیا ہے، جبکہ واقعہ کے حوالے سے کیس بھی درج کرلیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشتواڑ علاقے میں حزب المجاہدین سے وابستہ کم سے کم 4جنگجو سرگرم ہیں، اور وہ سبھی مقامی ہیں۔فورسز نے کشتواڑ کے بالائی علاقے میں یہاں  طویل عرصے سے سرگرم حزب کمانڈر کو گرفتار کرنے کی کارروائی شروع کردی ہے۔
 

تازہ ترین