تازہ ترین

کورونا وائرس سے مزید 4فوت، 88کا نیا اندراج

تاریخ    23 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


پرویز احمد
 سرینگر // جموں و کشمیر میں پھر کورونا وائرس سے فوت ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا اور جمعہ کو مزید 4افراد وائرس سے فوت ہوگئے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 1928تک پہنچ گئی۔ مہلوکین میں 719 جموں جبکہ 1209 کشمیر سے تعلق رکھتے ہے ۔  پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کی تشخیص کیلئے 22ہزار ایک تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں 88کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اسطرح متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 23ہزار852ہوگئی ہے جن میں 72ہزار 491کشمیر جبکہ 51ہزار361ہوگئی ہے۔ نئے 88معاملات سامنے آئے ہیں ، ان  میں 42جموں جبکہ 46کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 46افراد میں سے 18ضلع سرینگر، 4بارہمولہ، 5بڈگام، 4پلوامہ، 3کپوارہ، 4اننت ناگ، 2بانڈی پورہ، 4گاندربل، 0شوپیان اور 2کولگام سے تعلق رکھتے ہیں۔ جموں صوبے کے 42افراد میں 32ضلع اننت ناگ، 2ادھمپور، 3راجوری، 1ڈوڈہ اور 4پونچھ سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ کٹھوعہ، سانبہ، کشتواڑ، رام بن اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ 

۔ 4فوت

 جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 4افراد فوت ہوگئے ہیں۔ متوفین میں 2جموں جبکہ 2کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر میں فوت ہونے والے دونوں مہلوکین کا تعلق ضلع بڈگام سے ہے۔ بڈگام میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے کشمیر عظمی کو بتایا ’’ رمہامہ بیروہ  سے تعلق رکھنے والا  70سالہ معمر شخص اور موچھو باغ مہبات سے تعلق رکھنے والا  80سالہ معمر شخص کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے صدر اسپتال سرینگر میں فوت ہوگیا ہے‘‘۔ سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ عمررسیدہ شخص کو چند دن قبل صدر اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا جہاں وہ جمعہ کو فوت ہوگیا ہے۔ ادھر جموں صوبے میں بھی کورونا وائرس سے 2افراد فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں دونوں متاثرین کا تعلق ضلع جموں سے ہے۔ 

 حکومتی بیان

  سرکاری بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے1,23,852معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے1,098سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک1,20,826اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد1,928تک پہنچ گئی ،جن میں سے 1,209کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور719کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران جمعہ کو مزید97فرادشفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے30اَفراداور کشمیر صوبے کے67اَفرادشامل ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 43,61,420ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  22؍جنوری 2021؁ کی شام تک 42,37,568نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک10,63,342افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں34,824اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔1,098  اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ81,515اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطاب9,43,977اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔
 

تازہ ترین