کشتواڑ میں گرینیڈ دھماکہ، کوئی نقصان نہیں

تاریخ    22 جنوری 2021 (01 : 04 PM)   
(Representational image)

نیوز ڈیسک
سرینگر//نامعلوم افراد نے جمعہ کو کشتواڑ ضلع میں ایک گرینیڈ دھماکہ کیا تاہم اس سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔یہ واقعہ ضلع کے دیدپیٹھ علاقے میں پیش آیاجہاں گرینیڈ کے ذریعے پولیس پارٹی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق ایس ایس پی کشتواڑ ہرمیت سنگھ مہتانے گرینیڈ دھماکہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں تحقیقات فوری طور پر شروع کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن جاری ہے۔
 

تازہ ترین