تازہ ترین

سوپور میں55سالہ شہری رشتہ داروں کے ساتھ جھگڑے کے دوران ہلاک

تاریخ    22 جنوری 2021 (57 : 02 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں جمعہ کو ایک55سالہ شہری اپنے رشتہ داروں کے ساتھ جھگڑے کے دوران ہاتھا پائی کرتے ہوئے زخمی ہوگیا جس کے بعد وہ اسپتال میں دم توڑ بیٹھا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق محمد خلیل نامی مذکورہ شہری اور اس کے رشتہ داروں کے درمیان کسی بات کو لیکر جھگڑا شروع ہوا جس کے دوران وہ زخمی ہوگیا۔زخمی خلیل کو سب ضلع اسپتال سوپور منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق کیس کی تحقیقات شروع کی گئی ہے۔