تازہ ترین

جموں میں اے ٹی ایم گارڈ کے قتل کے الزام میں بانڈی پورہ کے 2افراد گرفتار

تاریخ    22 جنوری 2021 (46 : 02 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں میں پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ انہوں نے اے ٹی ایم گارڈ کے قتل کیس میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے اور وہ دونوں وادی کشمیر کے بانڈی پورہ کے رہنے والے ہیں۔اے ٹی ایم گارڈ کو گذشتہ رات جموں کے نانک نگر علاقے میں اے ٹی ایم چیمبر میں مردہ پایا گیا تھا۔مہلوک راجو شرما ولد گلو رام کا تعلق نیو پلاٹ جموں سے تھا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق ایس ایس پی جموں شریدھر پٹیل نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ قتل کے اس کیس میں بانڈی پورہ کے کیف لون اور وقاص لون نامی دو افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جو اے ٹی ایم لوٹنے کی غرض سے گئے تھے لیکن گارڈ نے مزاحمت کی جس کے بعد دونوں نے اُسے قتل کیا۔ 
پولیس کے مطابق کیف اور وقاص جموں کے نانک نگر علاقے میں کرایہ کے کمرے میں رہتے تھے۔دونوں کو حراست میں لیکر کیس کی تحقیقات جاری ہے۔
اس سے قبل آج صبح مہلوک گارڈ کے رشتہ داروں نے احتجاج کرتے ہوئے قاتلوں کو پکڑ کر سخت سزا کا مطالبہ کیا۔