تازہ ترین

بائیڈن نے روس کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کا کام خفیہ محکمے کو سونپا

تاریخ    22 جنوری 2021 (05 : 11 AM)   


یو این آئی
واشنگٹن//امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے خفیہ محکمے کو روس کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کا کام سونپا ہے۔
وائٹ ہاو¿س کے ترجمان جین ساک نے یہ اطلاع دی ہے۔ انہوں نے کہا ”چونکہ ہم امریکی مفادات کو آگے بڑھانے کے لئے روس کے ساتھ کام کرتے ہیں، اس لئے ہم اس کے لاپرواہ اور غیر مناسب کاموں کا پتہ لگانے کا بھی کام کرتے ہیں۔ صدر نے 2020 کے انتخابات میں روسی مداخلت اور اپوزیشن لیڈر الیکسی نوالنی کے خلاف کیمیکل اسلحہ کا استعمال جیسے کام خفیہ محکمہ کو سونپے ہیں“۔