تازہ ترین

بائیڈن نے مسلم ممالک پر عائد سفری پابندیاں ختم کر دیں

تاریخ    22 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


واشنگٹن//جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کے حلف لینے کے ساتھ ہی ٹرمپ دور کا اختتام اور ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ اس نئے دور کا آغازصدر بائیڈن نے حلف لینے کے فورا بعد15 صدارتی حکم ناموں پر دستحظ کئے ہیں۔ ان میں متنازع سفری پابندیوں کا خاتمہ، پیرس ماحولیاتی معاہدے کی بحالی، عالمی طبی تنظیم میں واپسی اور تمام وفاقی املاک میں لازمی ماسک پہننے کے بل پر دستخط کیے گئے ہیں۔واضح رہے جو بائیڈن نے تبدیلی کا واضح پیغام دیتے ہوئے ان ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کئے ہیں جن کاتعلق سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی متنازع پالیسیوں سے تھا۔واضح رہے جو بائیڈن نے جو کیا ہے اس کا وہ پہلے ہی اشارہ دے چکے تھے۔یاد رہے کہ ہر آنے والا امریکی صدر اسی طرح شروع کے دنوں میں بہت سارے حکم نامے جاری کرتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایسا ہی کیا تھا لیکن ان کے کئی حکم ناموں کو بعد میں عدالت میں چیلنج کر دیا گیا تھا۔ ایسا لگتا ہے کہ بائیڈن کے جاری کردہ حکم ناموں کا وہ انجام نہیں ہو گا جو ٹرمپ کے حکم ناموں کا ہوا تھا کیونکہ نئے صدر قانون کی روح کو سمجھتے ہیں۔واضح رہے جو بائیڈن نے جن حکم ناموں پردستخظ کئے ہیں ان میں عالمی ادارہ صحت میں امریکہ کی واپسی کابھی اعلان شامل ہے۔یاد رہے صدر ٹرمپ نے اس ادارے پر کورونا وائرس کے دوران چین کی سخت بازپرس نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اس سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔سابق امریکی صدر ٹرمپ نے جنوری 2017 میں صدر کا عہدہ سنبھالنے کے سات دن بعد سفری پابندیوں کا اعلان کیا تھا،بائیڈن نے ان سفری پابندیوں کو ختم کرنے کیارڈر جاری کر دئے ہیں۔