جنرل بپن راوت جنگی جہاز ر’فائل‘ اْڑائیں گے

تاریخ    22 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


 نئی دلی// راجستھان کے ضلع جودھپور میں جاری بھارت - فرانس کے مابین جاری جنگی مشق ڈیزرٹ نائٹ21 میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت شرکت کریں گے۔اس موقع پر سی ڈی ایس جنرل وپن راوت کو جنگی مشق کی جانکاری دی جائے گی۔ اس کے علاوہ ہند  فرانس فضائیہ کے باہمی تعاون کے تعلق سے بھی بات چیت ہونے کا امکان ہے۔بپن راوت تقریباً ایک گھنٹہ تک فرانسیسی فضائیہ رفائل کو اْڑائیں گے جو کہ گذشتہ برس فرانس سے درآمد کیا گیا تھا۔بھارتیہ فضائیہ نے جنگی طیارہ رفائل کو پہلی مرتبہ بین الاقوامی جنگی مشق میں شامل کیا ہے۔خیال رہے کہ ہند فرانسیسی جنگی مشق ڈیزرٹ نائٹ21 کے پہلے روز جنگی طیارہ ڈیجبوتی ائیر بیس سے تقریباً چار گھنٹے تک براہِ راست اڑان بھرنے کے بعد جودھ پور ایئر بیس پر اتارا گیا۔ہند فرانسیسی جنگی مشق ڈیزرٹ نائٹ 21 ابھی جودھور میں جاری ہے، اور آئندہ 24 جنوری2021 تک جاری رہے۔
 

تازہ ترین