ایک دن میں 19965 مریض صحتیاب

کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد میں اضافہ جاری

تاریخ    22 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


 نئی دہلی// ملک میں کورونا انفیکشن کے نئے معاملات کے گھٹتے بڑھتے ہوئے تسلسل میں گذشتہ 11 دنوں میں یومیہ معاملات 15 سے 16 ہزارکے قریب آرہے ہیں جبکہ اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد میں اضافہ اور سرگرم معاملوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 15223 نئے معاملے سامنے آئے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 10 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے ۔ گذشتہ 11 دنوں سے یومیہ معاملے 15-16 ہزار کے قریب برقرار ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19965 مریض صحتمند ہوئے جس کے ساتھ کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ 65 ہزار 706 اور فعال معاملات میں 4893 کی کمی ہونے سے یہ 192308 رہ گئے ۔ اسی دوران 151 مریض فوت ہوئے اور اموات کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 869 ہوگئی۔ملک میں ری کوری کی شرح بڑھ کر 96.75 فیصد ہوگئی ہے اور فعال معاملوں کی شرح کم ہوکر 1.81 رہ گئی ہے جبکہ اموات کی شرح اس وقت 1.44 فیصد ہے ۔مہاراشٹرا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 1633 فعال معاملات کم ہوئے اور ان کی تعداد 47982 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں سب سے زیادہ 4589 مریض صحت مند ہوئے ہیں اور کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 18.99 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ 59 مزید مریضوں کی اموات سے مرنے والوں کی تعداد 50582 ہوگئی ہے ۔کیرالا میں سرگرم کیسوں کی تعداد میں 567 کی کمی واقع ہوئی ہے۔
 

تازہ ترین