پونچھ میں کنٹرول لائن پر فوجی اہلکار پاکستانی سنائپر حملے میں شدید زخمی

تاریخ    21 جنوری 2021 (09 : 04 PM)   
(Representational file pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن پر جمعرات کو پاکستانی سنائپر حملے میں ایک فوجی اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔ یہ واقع منکوٹ علاقے میںکنٹرول لائن پر قائم ایک اگلی پوسٹ پر پیش آیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق حوالدار نرمل سنگھ جو جیک رائفلز سے وابستہ ہے،کی چھاتی پر گولی لگ گئی اور اس کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اُدھمپور میں قائم فوجی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مذکورہ زخمی فوجی اہلکار کی حالت انتہائی نازک بتائی جارہی ہے۔
 

تازہ ترین