تازہ ترین

اجودھیا میں رام مندر کی بنیاد کی تعمیر کا کام شروع

تاریخ    21 جنوری 2021 (15 : 02 PM)   


یو این آئی
اجودھیا// اجودھیا کے رام جنم بھومی میں رام للا کے گربھ گرہ کے مقام پر جمعرات سے بنیاد کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا۔
ویدک اچاریہ کے ذریعہ کام شروع کرنے سے قبل پوجا کی گئی۔ ابھی تک رام للا کے گربھ گرہ کے مقام کے چاروں طرف کا ملبہ ہٹایا جارہا تھا اور آج سے گربھ گرہ کے مقام پربنیاد ڈالنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
رام جنم بھومی کے پجاری اچاریہ ستیندر داس نے بتایاکہ رام للا کے گربھ گرہ کے مقام کے نزدیک بھی کام شروع کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل وہاں پوجا کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ پانچ اگست کو وزیراعظم نریندر مودی کے بھومی پوجن کئے جانے کے بعد ہی ہر روزگربھ گرہ کے مقام پر ہون و دیئے جلانے کا سلسلہ جاری ہے۔
مکر سکرانتی کے بعد رام جنم بھومی ٹرسٹ کی ہدایت پر تعمیراتی ادارے لارسن ٹروبو نے آج صبح بنیاد کی کھدائی شروع کرادی۔ کام کو تیز کرنے کے لئے ایک اضافی پوک لینڈ بھی لگایا گیا ہے تاکہ کام جلد از جلد مکمل ہوسکے۔اس دوران آج ٹرسٹ کی مندر تعمیراتی کمیٹی کی دو روزہ میٹنگ شروع ہورہی ہے۔