گول کلی مستا پنچایت میں انتظامیہ کا عوامی دربار | جلد گاگرہ روڈکو بحال کیاجائے گا ، عوامی مسائل حل ہوں گے: ایس ڈی ایم گول

تاریخ    21 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


زاہد بشیر
گول//ضلع رام بن کے سب ڈویژن گول کی پنچایت کلی مستا کے ہارہ علاقہ میں ایس ڈی ایم گول کی صدرات میں ایک عوامی دربار کا انعقاد ہوا جس میں ایس ڈی ایم گول غیاث الحق کے علاوہ ا یگزیکٹیو انجینئر پی ڈبلیو ڈی، ایگزیکٹیوانجینئرپی ایم جی ایس وائی ، ایگزیکٹیوانجینئر پی ڈی ڈی ، ، تحصیلدار گول نثاق الفاروق گنائی ، اے ای ای پی ایچ ای، نائب تحصیلدار گول جاوید اقبال شان ، بی ڈی ای چیر مین گول شکیلہ بیگم ، سرپنچ کلی مستا احد اللہ مغل کے علاوہ دوسرے محکمہ جات و معزز شہری بھی موجو دتھے ۔ اس موقعہ پر پوری پنچایت کے لوگوں نے حصہ لیا ۔ دربار کے دوران لوگوں نے جمن سے گول پی ایم جی ایس وائی کی سڑک کو جلد بحال کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ یہ مسئلہ پوری پنچایت کے لئے سب سے اہم ہے اور لوگوں نے اس سڑک کو بحال کرنے کے لئے اعلیٰ حکام کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا ۔ مقامی لوگوں نے اس موقعہ پر الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس سڑک کو جلد از جلد آمد و رفت کے لئے بحال نہیں کیا گیا تو اس کے برے نتائج سامنے آ سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ پوری پنچایت میں بجلی کی بہتر سپلائی ، پینے کے صاف پانی ، صحت ، سکولوں میں اساتذہ کی کمی ، سکولوں کی حالت کو بہتر بنانے وغیرہ مسائل اجا گر کئے ۔ اس موقعہ پر ایس ڈی ایم گول کے تمام لوگوں کے مسائل سنے اور موقعہ پر موجود آفیسران سے جواب طلب کیا ۔ اس موقعہ پر ایس ڈی ایم گول نے کہا کہ عوامی مسائل جلد حل ہوں گے اور جو بڑے مسائل ہیں ان کے لئے وقت درکار ہے ۔ انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ اُن کے مسائل جلد حل ہوں گے اور لوگوں کو چاہئے کہ انتظامیہ کا ساتھ دیں تا کہ رکاوٹوں کو دور کرنے میں انتظامیہ کو مدد مل سکے گی ۔
 

تازہ ترین