بانہال سڑک حادثات میں 2خواتین سمیت 5زخمی

تاریخ    21 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


محمد تسکین
بانہال// تحصیل اْکڑال پوگل پرستان میں پیش آئے سڑک کے دو الگ الگ حادثوں میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا گیا ہے۔پہلا حادثہ ایک آلٹو کار کو اْکڑال پوگل پرستان روڈ پر کسلس کے مقام پیش آیا اور کار سڑک سے لڑھک کر ساٹھ فٹ نیچے گر گئی۔ اس حادثے میں دو بچوں سمیت پانچ افراد سوار سے بچوں کو چھوڑ کر تین افراد کے سر میں چوٹیں آئی ہیں۔ زخمیوں میں 32 سالہ ہارون اقبال ولد محمد اقبال ، انکی 28 سالہ اہلیہ عائشہ بیگم ساکنان گنگا رامبن اور یاسمینہ بیگم زوجہ محمد امتیاز ساکنہ باس سینا بتی زخمی ہوئے ہیں اور ان کے سروں میں زخم آئے ہیں۔ اس گاڑی میں سوار مزید تین بچے معجزاتی طور بنا چوٹ کے ہی بچ نکلے۔دوسرا حادثہ بھی پیر کی دوپہر بعد ہی اڑھائی بجے اْکڑال کے بٹرو علاقے میں اسوقت پیش آیا جب ایک نئی رابطہ سڑک کی کھدائی میں مصروف ایک جے سی بی نیچے کھائی میں لڑھک کئی جس میں مشین کے دو آپریٹر زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے انکی شناخت صدام حسین ولد محمد موسیٰ اور جمشید احمد کٹوچ ولد عبدالیقوم کٹوچ ساکنان تاجنی ہال سب ڈویژن رامسو کے طور کی اور انہیں پرائمری ہیلتھ سینٹر اْکڑال منتقل کیا گیا ہے۔ 
 

تازہ ترین