تازہ ترین

ناگام نور آباد رسیونگ اسٹیشن مکمل طورتیار | عوام کے نام کب وقف ہوگا،عوام کا سوال

تاریخ    21 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
 سرینگر//ضلع کولگام کے نور آباد علاقے میں 10سال کے وقفے کے بعد رسیونگ اسٹیشن کا تعمیری کام گزشتہ ماہ مکمل ہوا تاہم ایک ماہ گزرنے کے باجود متعلقہ محکمہ نا معلوم وجوہات کی بناء پر اسٹیشن کو عوام کے نام وقف نہیں کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں نفوس پر مشتمل 40گائوںکی آبادی مشکلات سے دوچارہے ۔ ناگام میں2011 میں 2.5کروڑ کی رقم سے اس رسیونگ اسٹیشن پر کام شروع کیا گیاتھا اورعلاقے کی آبادی گزشتہ10سالوں تک اس کی تعمیر کے انتظار میں تھی تاکہ انہیں بجلی سپلائی کے حوالے سے درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جاسکے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقے کی آبادی ان دنو ں بجلی سپلائی کو لے کر پریشانیوںکا سامنا کر رہی ہے ۔ادھر محکمہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ رسیونگ اسٹیشن پر کام مکمل ہوچکا ہے اور اب اسکا صرف افتتاح کرنا ہے ۔لوگوں نے محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام سے مداخلت کی اپیل کی ہے ۔کے این ایس
 

تازہ ترین