وادی کشمیرمیں زمستانی ہواوں کا زور مسلسل جاری

تاریخ    20 جنوری 2021 (53 : 01 PM)   
(Photo: Aman Farooq/KU )

یو این آئی
سری نگر// وادی کشمیر میں سردیوں کا بادشاہ چالیس روزہ ’چلہ کلان‘ اگرچہ اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے لیکن لوگوں کو ٹھٹھرتی سردیوں سے کوئی راحت نصیب نہیں ہو رہی ہے۔
محکمہ موسمیات نے خشک موسم کے بیچ وادی کشمیر میں 23 جنوری کو تازہ برف باری ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔
مقامی محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر مختار احمد کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں 22 جنوری کی دو پہر تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے جس دوران ٹھنڈ کا راج برابر قائم رہے گا لیکن 22 جنوری کی رات دیر گئے سے 23 جنوری کی شام تک برف باری ہونے کا امکان ہے۔
 

تازہ ترین