کشمیر شاہراہ پر ہوئے حادثے میں لاپتہ ٹرک ڈرائیورکی لاش دو روز بعد بر آمد

تاریخ    20 جنوری 2021 (31 : 01 PM)   


یو این آئی
سری نگر// سری نگر- جموں شاہراہ پر ضلع رام بن میں بانہال کے نزدیک ہوئے حادثے میں لاپتہ ہونے والے ٹرک ڈارئیور کی لاش بدھ کی صبح دو روز بعد بر آمد کی گئی جبکہ دوسرے لاپتہ شخص کی تلاش جاری ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شاہراہ پر بانہال کے شیر بی بی علاقے میں 18 جنوری کو ایک ٹرک لڑھک کر نالے میں گر جانے سے لاپتہ ہونے والے ڈارئیور کی لاش کو بدھ کی صبح نالہ بشلری سے بر آمد کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ مہلوک کی لاش بد ھ کی صبح بانہال پولیس اور ایک این جی او کی مشترکہ ٹیم نے بر آمد۔
 

تازہ ترین