کرناہ میں سات مویشی آگ کی بھیانک واردات میں زندہ جل کر لقمہ اجل

تاریخ    20 جنوری 2021 (51 : 10 AM)   


اشفاق سعید
سرینگر//کرناہ میں دوران شب آگ کی ایک المناک واردات کے دوران سات مویشی زندہ جل کر لقمہ اجل بن گئے۔
اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ کرناہ کے جاڈہ گاوں میں پیش آیا جو ایک اُونچی پہاڑی پر واقع ہے۔
ذرائع کے مطابق جاڈہ میں مسمی الف الدین پسوال ولد میر محمد پسوال کے رہائشی مکان میں اچانک آگ ظاہر ہوئی جس نے آناً فاناً پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آگ اس قدر بھیانک تھی کہ اس میںایک گھوڑا سمیت سات مویشی ،بشمول گائیںزندہ جل کر لقمہ اجل بن گئے ۔
بتایا جاتا ہے کہ اس حادثے میں افراد خانہ انتہائی مشکل سے اپنی جانیں بچانے میں کامیاب ہوگئے ۔
 آگ لگنے کی وجہ بجلی کاشارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے جو رات کے تقربیاً بارہ بجے نمودار ہوگئی ۔
 

تازہ ترین