تازہ ترین

لاوے پورہ تصادم

انصاف کیلئے سپریم کورٹ کادروازہ کھٹکھٹائوں گا، مہلوک اطہرمشتاق کے والد کااظہار

تاریخ    20 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   
(File Photo)

 پلوامہ//سید اعجاز//لاوے پورہ جھڑپ میں مارے گئے تین نوجوانوں میں سے ایک نوجوان اطہر مشتاق کے والد نے کہا ہے کہ وہ انصاف کے حصول کیلئے ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ کادروازہ بھی کھٹکھٹائیں گے۔انہوں نے کہا ،میری زندگی کومقصد جوکچھ تھا،سب ختم ہوگیا(ان کابیٹا)مجھے قاتلوں کے خلاف لڑنا ہے اورانصاف حاصل کرنا ہے‘‘۔وہ صوبائی پولیس سربراہ وجے کمار کے سوموار کو دیئے گئے بیان پراپنے ردعمل کا اظہار کررہے تھے۔رشتہ داروں کے ہمراہ ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے ہاتھوں میں سیاہ بینر اُٹھائے تھے،جن پر’’ہم انصاف چاہتے ہیں اورلاشوں کوواپس کرو‘‘کے نعرے درج تھے۔مہلوک نوجوان کے والد مشتاق احمد نے بتایا’’ میں انصاف چاہتا ہوں اگر مجھے اس کے لئے ملک کے سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ میں بھی جانا پڑے گا تو میں وہاں بھی جائوں گااورقاتلوں کو ننگا کروں گا‘‘۔مشتاق  احمد نے بتایا میرے پاس جو کچھ تھا سب ختم ہوا ہے ۔انہوں نے کہا میں مزید ایک ہفتے تک انتظار کروں گااور ایک ہفتے کے بعد لالچوک میں اپنی جان دوں گا۔انہوں نے اس کیس کی تحقیقات اِس سے قبل کرنے کی مانگ کی ۔مشتاق احمد نے بتایا پولیس نے اپنے رپورٹ میںلکھا ہے کہ ان تینوں نوجوان کے خلاف کوئی کیس درج نہیں تھااورنا ہی کسی کیس میں ملوث تھے اور آج یہ کہتے ہیں کہ وہOGWہیں۔انہوں نے کہا کل یہ ڈٹیل بنائیں گے کہ یہ جنگجو تھے ۔مشتاق احمد نے بتایاآج21،22دن ہوئے گئے اور انہوں نے کہا کہ ثبوت تیار ہیں اور چالیس فیصد باقی ہیں۔ انہوں نے کہا ، ’’ یہ سب فرضی ہے اور لوگوں کو دکھانے کے لئے ہیں ‘‘۔مہلوک نوجوان کے والد نے بتایا یہ آگ میرے گھر میں لگی ہے اور میںخاموش نہیں بیٹھوں گا ۔