گندرپورہ صفاکدل میں آگ | دو رہائشی مکانات اور لاکھوں روپے کی املاک خاکستر

تاریخ    19 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   
(عکاسی: مبشرخان)

ارشاد احمد
سرینگر//سرینگر کے شہر خاص میں گزشتہ روز سے جاری مسلسل آتشزدگی واردات میں 8 رہایشی مکانات خاکستر ہونے سے کئی خاندان سردی کے موسم میں کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔صفاکدل کے علاقہ گندر پورہ میں پیر کی صبح 4 بجکر 50 منٹ پر آتشزدگی کی ایک واردات میں تین منزلہ دو رہائشی مکانات خاکستر ہوگئے۔گندر پورہ صفاکدل کے عینی شاہدین نے بتایا کہ صبح جب نماز فجر کی ادائیگی میں لوگ مصروف تھے کہ اچانک محمد امین لون اورشبیر احمد لون ولد علی محمد نامی دو بھائیوںکی تین منزلہ مکان میں آگ نمودار ہوئی۔اس دوران آگ کی لپیٹ میں دلاور بٹ، محمد اسلم بٹ اور غلام احمد ولد مرحوم غلام احمد کا تین منزلہ مکان بھی آگیا۔ اطلاع ملتے ہی گندر پورہ، صفاکدل،مہاراج گنج اور بٹہ مالو ہیڈ کوارٹر سے آگ بجھانے کی گاڑیاں پہنچ گئیں۔آتشزدگی کی اس واردات میں دو رہائشی مکانات اور ان میں موجود لاکھوں روپے کا سامان خاکستر ہوگیا۔پولیس نے معاملہ درج کرکے آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات شروع کردی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سے نواکدل، واتل کدل اور گندر پورہ صفاکدل میں 8 رہائشی مکاناتخاکستر ہوگئے ۔
 

تازہ ترین