رام بن میں دو عسکریت پسندوں کی اسلحہ سمیت گرفتاری کا دعویٰ

تاریخ    19 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


سید امجد شاہ
جموں // رام بن پولیس نے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کے ساتھ مل کردوکشمیر نشین سرگرم کارکنوں کی گرفتاری کے ساتھ عسکریت پسندوں کے ایک ماڈیول کا پردہ چاک کرنے کا دعویٰ کیاہے۔جموں زون کے انسپکٹر جنرل پولیس مکیش سنگھ نے بتایا’’ضلعی پولیس رام بن نے ایس او جی جموں کے ساتھ مشترکہ طور پر وادی کشمیر کے دو کارندوں کو گرفتار کرکے عسکریت پسندوں کے ایک ماڈیول کا پردہ چاک کیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا بھاری ذخیرہ برآمد کیا "۔گرفتار عسکریت پسندوں کی شناخت عمر احمد ملک ولد عبدل احمد ملک اور سہیل احمد ملک ولد محمد یٰسین ملک ساکنان سمتھن بجبہاڑہ ضلع اننت ناگ کے طور پرہوئی ہے۔ سنگھ نے کہا کہ ’’تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ گرفتار شدہ دو ملی ٹنٹ کارکن ایک کشمیر نشین ملی ٹنٹ اور بڈگام سے پاکستانی نشین جیش محمد ہینڈلرعاقب عرف الفا کے کہنے پر خفیہ طور پر کشمیر سے وجے پور سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کا سفر کیا تھا اوروہاں ڈرون کی مدد سے گرایاگیا اسلحہ اور گولہ بارود حاصل کیا۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو اے کے 74 رائفلیں ، ایک پستول ، 16 دستی بم ، 9 اے کے میگزین ، پستول کی 269 گولیاں اور 2 میگزین برآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کے ماڈیول سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔
 

تازہ ترین