بجبہاڑہ کے 2 نوجوان رام بن میں گرفتار

پولیس کا سانبہ سے لائے گئے اسلحہ کو بر آمد کرنیکا دعویٰ

تاریخ    19 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


سید امجد شاہ
جموں // رام بن میں اننت ناگ کے دو نوجوانوں کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے ہتھیار ضبط کرنیکا دعویٰ کیا گیا ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس جموں مکیش سنگھ نے کہا ہے کہ رام بن پولیس نے جموں پولیس کے ہمراہ جنگجوئوں کا ایک نیٹ ورک بے نقاب کر کے دو افراد کی گرفتاری عمل میں لائی۔انہوں نے کہا کہ  جنگجوئوں کء لئے کام کررہے ان دو افراد کی شناخت عمر احمد ملک ولد عبدالاحد ملک اور سہیل احمد ملک ولد محمد یاسین ملک ساکنان سمتھن بجبہاڑہ کے بطور ہوئی ہے۔سنگھ نے کہا’’ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ جنگجوئوں کے یہ دو اعانت کار کشمیر میں پاکستان نشین جیش کے ایک جنگجو عاقب عرف الفا ساکن بڈگام کیلئے کام کررہے تھے، جو وادی سے وجے پور سانبہ میںبین الاقوامی سرحد تک سفر کرنے کے مقصد سے آئے، جہاں انہیں ہتھیار مل گئے، جو ڈرون کے ذریعہ گرائے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے دو اے کے 47رائفلیں، ایک پستول، 9اے کے میگزین،269پستول رائونڈس اور دو میگزین بر آمد کئے۔انکا کہنا تھا کہ مزید تحقیقات جاری ہے۔
 

تازہ ترین