تازہ ترین

شمالی ضلع کپوارہ میں فوجی آفیسر کی مبینہ خود کشی

تاریخ    18 جنوری 2021 (03 : 03 PM)   
(Representational image)

نیوز ڈیسک
سرینگر//شمالی ضلع کپوارہ کے ٹنگڈار علاقے میں تعینات ایک فوجی میجر نے پیر کو مبینہ طور خود کشی کرلی۔
یہ فوجی آفیسر ایک اگلی چوکی میں تعینات تھا۔
 نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق ٹنگڈارسیکٹر میں تعینات مذکورہ فوجی آفیسر کی خود کشی کی وجوہات کا فوری طور پر پتہ نہیں چلا ہے۔
پولیس کی ایک ٹیم جائے واردات کیلئے روانہ ہوگئی ہے۔