تازہ ترین

وادی کشمیر میں ٹھٹھراتی سردیوں کا سلسلہ جاری

تاریخ    18 جنوری 2021 (37 : 01 PM)   


نیوز ڈیسک
سری نگر// وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی طرف سے برف باری کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کے بیچ ٹھٹھراتی سردیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے جس نے اہلیان وادی کو گونا گوں مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 21 جنوری تک موسم خشک رہ سکتا ہے تاہم 22 سے 24 تک ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ رات کے دوران سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.4ڈگری سیلشیس،پہلگام میں منفی6.8ڈگری جبکہ گلمرگ میں منفی6ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔
دریں اثنا وادی کشمیر کا ملک کے باقی حصوں کے ساتھ زمینی رابطہ بحال ہوگیا ہے اور سری نگر- جموں شاہراہ پر پیر کو دوسرے روز بھی ٹریفک کی یکطرفہ نقل و حمل جاری رہی۔
 

تازہ ترین