تازہ ترین

انڈیاٹریول مارٹ لکھنو | جموں کشمیر کے اسٹال میں ٹورآپریٹروں کی دلچسپی | محکمہ سیاحت کے حکام نے سیاحتی سرگرمیوں سے آگاہ کیا

تاریخ    18 جنوری 2021 (00 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
لکھنؤ//جموںوکشمیر کے محکمہ سیاحت کی جانب سے اِنڈیا ٹریول مارٹ ( آئی ٹی ایم ) لکھنو میں سٹال کے قیام سے متعلقین بالخصوص ٹور آپریٹروں اور اور خواہشمندسیاحوں نے اپنی گہری دلچسپی کا مظاہر ہ کیا۔اِس سہ روزہ سیاحتی پروگرام کا اِفتتاح پرنسپل سیکرٹری سیاحت و ثقافت اُتر پردیش مکیش کمار میشرم نے کیا اور اس پروگرام کی اِختتامی تقریب کل منعقد ہوگی۔جموں و کشمیر کے سٹال پر جانے والے بڑی تعداد میں سیاحوں نے مصنوعات میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور سری نگر ، گلمرگ ، پہلگام ، سونمرگ ، یوسمرگ ، پتنی ٹاپ ، مانسر ، بھدرواہ ، شری ماتا ویشنو دیوی جی اور کٹرا جیسے سیاحتی مقامات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ محکمہ جموں و کشمیرسیاحت کے وفد ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سیاحت کشمیر احسان الحق چشتی اور ڈپٹی جنرل منیجر جے کے ٹی ڈی سی اَشونی گپتا نے سیاحوں بالخصوص ٹریول آپریٹروں کو محکمہ سیاحت کی جانب سے عالمی وَبأ کووِڈ۔19 کے دوران سیاحت کی بحالی سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی۔ وفد نے بزنس ٹو بزنس (بی ٹو بی) اور بزنس ٹو کلائنٹ (بی ٹو سی) کے میٹنگوںمیں سیاحوں کو کشمیر میں سرمائی سیاحت کی موجودہ صورتحال خصوصاً اِن دنوں عالمی شہرہ آفاق گلمرگ ریزاٹ میں ہونے والی مختلف سرگرمیوں کے بارے میں بھی جانکاری دی۔ اُنہوں نے شراکت داروں کو محکمہ کی طرف سے ترقی دینے والی یونین ٹریٹری میں سیاحتی منازل کے بارے میںبھی آگاہ کیا۔ سیاحوں نے سیاحتی ڈھانچے ، لاجسٹک تفصیلات اور پیکجوں میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور کہا کہ وہ آنے والے سیاحتی سیزن کے لئے اَپنے سفر ناموں اور پیکجوں میں ان مقامات کو شامل کریں گے۔  محکمہ جموں و کشمیر ٹوراِزم نے تمام تقریبات کے دوران محکمہ کی جانب سے حال ہی میں چلائی جانے والی مختصر فلموں کی نمائش کے اِنتظامات کئے تھے۔ تفریح ،قدرتی نظارے ، پلگرمیج ، ورثہ ، اَیڈونچر وغیرہ سمیت جموں و کشمیر کے متنوع سیاحتی صلاحیتوں پر مختصر فلموں کی تقریب کے دوران جموں و کشمیر کے سٹال پر آنے والے سیاحوںنے بے حد سراہا ۔محکمانہ وفد نے بروشرس ، فلائیئرس، پیکیجوں اور دیگر تشہیراتی مواد بھی تقسیم کیا جو سیاحوں میں یوٹی کی مختلف  منازل کو اُجاگر کرتے ہیں۔ یہاںیہ بات قابل ذِکر ہے کہ کووِڈ۔19 وبائی امراض کے بعد سیاحت کے شعبے کو بحال کرنے کے سلسلے میں کامیاب پروگراموں کے بعد جموں و کشمیر محکمہ سیاحت نے یوٹی کے باہر پروموشنل سرگرمیوں اور روڈ شوز پر توجہ مرکوز کرنا شروع کردی ہے۔ اِس سے قبل محکمہ سیاحت نے اِس شعبے کی بحالی کے لئے کولکتہ ، مہاراشٹر ، گجرات اور دیگر ریاستوں کے ٹورسٹ مارکیٹ تک رسائی حاصل کی ہے اور آنے والے دنوں میں اس رسائی کو مزید بڑھایا جائے گا۔اِس کا مقصدتھا کہ سیاحوں میں اعتماداورسیاحت کے لئے راغب کیا جاسکے جبکہ تمام کووِڈ۔19پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے اور جموں و کشمیر کی سیاحت کے مختلف اور متنوع پہلوؤں کو فروغ دیا جائے۔
 

تازہ ترین