ترال میں دھمکی آمیز پوسٹر چسپاں کرنے کی پاداش میں5نوجوان گرفتار

تاریخ    16 جنوری 2021 (33 : 03 PM)   


سید اعجاز
ترال//ضلع پلوامہ کے ترال میں پولیس نے دھمکی آمیز پوسٹر چسپاں کرنے کے الزام میں کئی علاقوںسے تعلق رکھنے والے5نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کے قبضے سے ایک لیپ ٹاپ اور پرنٹر بھی ضبط کر لیا۔
پولیس نے بتایا کہ13 جنوری کو جنگجوﺅں کے دھمکی آمیز پوسٹر سیر اور بٹہ گنڈ میں دیکھے گئے تھے جس کے بعد پولیس نے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ۔
پولیس کی جانب سے موصولہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ واقعہ کے بعد پولیس نے متعدد مقامات پر چھاپے مارے جس کے دوران مختلف گاﺅں سے تعلق رکھنے والے 5افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔گرفتار نوجوانوں سے ایک لیپ ٹاپ اور ایک پرنٹرضبط کیا گیاہے ۔
 

تازہ ترین