شمالی ضلع بانڈی پورہ میں لوڈ کیریئر دریائے جہلم میں جاگرا،دو افراد زخمی

تاریخ    16 جنوری 2021 (15 : 03 PM)   
(Photo courtesy: GNS )

نیوز ڈیسک
سرینگر//شمالی ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں ہفتہ کو ایک لوڈ کیریئر دریائے جہلم میں جاگرا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق ٹاٹا موبائیل کو اُس وقت حادثہ پیش آیا جب یہ ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگیا۔
اس حادثے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت شوکت احمد گورو ولد عبد الرحیم گورو اور غلام نبی گورو ولد غلام رسول گورو ساکنان شادی پورہ بانڈی پورہ کے طور ہوئی ہے۔
دونوں زخمیوں کو مقامی ہیلتھ مرکز سے سکمز صورہ منتقل کیاگیا ہے۔
 

تازہ ترین