ملک میں کورونا وائرس ایکٹیو کیسوں کی شرح کم ہو کر دو فیصد

تاریخ    16 جنوری 2021 (10 : 02 PM)   


یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں کورونا وبا کے خلاف ٹیکہ کاری مہم ہفتے کے روز شروع ہو گئی ہے ، جبکہ کووڈ -19 کو شکست دے رہے لوگوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ سے ایکٹو کسیز کی شرح محض دو فیصد رہ گئی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی یومیہ تعداد 200 سے کم رہی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج صبح ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے 3006 مراکز میں ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا۔ یہ دنیا میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم ہے۔
مرکزی برائے وزارت صحت کی جانب سے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 15158نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 42 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسی دوران16977 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ 79 ہزار 715 ہو گئی اورشفایابی کی شرح بڑھ کر 96.56 فیصد ہوگئی۔ ایکٹوکیسز 1994 کم ہو کر2.11 لاکھ رہ گئے اوران کی شرح دو فیصد رہ گئی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 175 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 093 ہوگئی۔ اس سے قبل جمعرات کو 198 افراد اور جمعہ کے روز 191 افراد کی موت ہوئی تھی۔ ملک میں شرح اموات ابھی 1.44 فیصد ہے۔
 

تازہ ترین