سری نگر- جموں شاہراہ پر ٹریفک معطلی کا چھٹا دن

تاریخ    16 جنوری 2021 (43 : 01 PM)   
(Representational pic)

نیوز ڈیسک
سری نگر// وادی کشمیر کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں شاہراہ ہفتے کو مسلسل چھٹے روز بھی ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند رہی۔
تاہم ٹریفک پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع رام بن میں کیلا موڑ کے مقام پر بیلی برج کی تعمیر کا کام لگ بھگ مکمل ہوچکا ہے اور آج سہ پہر کو اس پر آزمائشی طور پر گاڑیاں چلائی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر اتوار کے روز ٹریفک بحال ہونے کی توقع ہے۔
ادھر وادی کے اندر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان چھورہی ہیں کیونکہ ناجائز منافع خوروں نے شاہراہ بند رہنے کی وجہ سے قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر رکھا ہے۔
اگر چہ حکام دعویٰ کررہے ہیں کہ اشیائے ضروریہ کا وافر اسٹاک موجود ہے لیکن زمینی حقائق بتارہے ہیں کہ گوشت، انڈے،سبزیاں بازاروں سے غائب ہیں اور اگر کہیں کہیں پر یہ چیزیںنظر آرہی ہیں تو صارفین سے مُنہ مانگی قیمتیں وصولی جارہی ہیں۔
(مشمولات یو این آئی)

تازہ ترین