کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا سلسلہ بدستور جاری،جملہ آبی ذخائر منجمد

تاریخ    16 جنوری 2021 (25 : 12 PM)   
(Representational file pic)

یو این آئی
سری نگر// وادی کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے اور سری نگر میں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت ایک بار پھر منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔
سری نگر میں 13 اور 14 جنوری کی درمیانی شب کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا جس نے سردیوں کے 25 سالہ پرانے ریکارڈ کو توڑ دیا تھا۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں 21 جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔
اطلاعات کے مطابق شدید سردی کی وجہ سے وادی بھر میں جملہ آبی ذخائر منجمد ہیں ۔
 

تازہ ترین