وزیراعظم مودی کے ہاتھوں کورونا مخالف ٹیکہ کاری مہم کا افتتاح

تاریخ    16 جنوری 2021 (10 : 12 PM)   
(Representational image)

نیوز ڈیسک
نئی دہلی// وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کووڈ 19 کے خلاف ہفتہ کو ملک گیر سطح پر کورونا ٹیکہ کاری مہم کا افتتاح کیا۔
 مودی نے دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم کی شروعات کرتے ہوئے کہا ،”آج کے دن کا پورے ملک کو بے صبری سے انتظار رہا ہے۔
کتنے مہینے سے ملک کے ہر گھر میں بچے،بوڑھوں اور جوانوں کی زبان پر یہی سوال تھا کہ کورونا کی ویکسین کب آئے گی“۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی ویکسین غیر ملکی ویکسینوں کے مقابلے میںکہیں زیادہ سستی ہیں اور ان کا استعمال اتنا ہی آسان ہے۔ 
واضح رہے کہ مہلک کورونا وائرس کے پہلے معاملے کی تصدیق کے ایک سال بعد بھارت میں آج کورونا ویکسین فرنٹ لائن میں کام کر رہے لوگوں کو دی جائے گی۔ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
 

تازہ ترین