تازہ ترین

جموں کشمیر میں کورونا وائرس مخالف ٹیکہ کاری کا آغاز

تاریخ    16 جنوری 2021 (56 : 11 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں کشمیر میں بھی ہفتہ کو پورے ملک کے ساتھ کورونا وائرس مخالف ٹیکہ کاری کا آغاز ہوگیا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق جموں کشمیر میں آج پہلے مرحلے کی ٹیکہ کاری مہم میںچار ہزار ہیلتھ ورکروں کو ویکسین دئے جائیں گے۔
ٹیکہ کاری مہم کے سلسلے میںشیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز، صورہ میں افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں مشیر آر آر بھٹناگر اور ڈپٹی کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد چودھری بھی موجود تھے۔تقریب کے دوران مہم کا آغاز ڈائریکٹر سکمز ڈاکٹر اے جی آہنگر اور ایک صفائی کرنے والے اہلکار کو ٹیکہ لگا کر کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق جموں میں کورونا مخالف مہم کا افتتاح لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کیا۔
جموں کشمیر میں کورونا مخالف ٹیکہ کاری کیلئے40مراکز قائم کئے گئے ہیں اور ہر مرکز پر آج ایک سو ہیلتھ ورکروں کو ٹیکے لگائے جائیں گے۔