نمچہ بل فتح کدل میں آگ،کئی مکان تباہ

تاریخ    16 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


سرینگر// پائین شہر کے نمچہ بل فتح کدل میں جمعہ شام کو تباہ کن آتشزدگی کی واردات میں کئی مکان اور ڈھانچے خاکستر ہوگئے۔مقامی لوگوں کے مطابق جمعہ دیر شام گئے نمچہ بل فتح کدل میں ہلال احمد ڈار نامی ایک شہری کے مکان سے آگ نمودار ہوئی اور دیکھتے  ہی دیکھتے اس نے بھیانک شکل اختیار کی۔اس موقعہ پر مقامی لوگوں نے ابتدائی طور پر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی، تاہم بتایا جاتا ہے کہ آگ اس قدر شدید تھی کہ وہ قابو میں ہی نہیں آرہی تھی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ابتدا میں3منزلہ عمارت خاکستر ہوگئی،جبکہ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ آگ کو قابو میں کرنے کی کوششوں میں مشغول تھا۔آخری اطلاعات ملنے تک  آگ پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا گیا تھا۔
 

تازہ ترین