تازہ ترین

ڈاکٹر فاروق کی درگاہ حضرت بل میں حاضری

نمازجمعہ کے بعد عام لوگوں سے تبادلہ خیال کیا

تاریخ    16 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


سرینگر//نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹرفاروق عبداللہ نے درگاہ حضرت بل میں نمازجمعہ اداکرنے کے بعد عام لوگوں کے ساتھ ملاقات کرکے ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ڈاکٹر فاروق نے اس موقعہ پر جموں وکشمیر کے لوگوں کے عزت اور وقار،  امن و امان کی بحالی، عالم اسلام کی سربلندی انسانیت کی بقا، ریاست کے لوگوں کی خوشحالی و ترقی کے علاوہ برصغیر میں امن و امان اور عالم گیر وباء کورونا وائرس سے نجات کیلئے دعا کی۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ لوگوں سے بھی ملاقی ہوئے اور عام شہریوں سے بھی تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کشمیری قوم کی فتح و نصرت اور عالم اسلام کو درپیش چیلنجوں سے نجات پانے کے لئے اللہ کے دربار میں سربسجود ہوکر ان آزمائشوں سے نجات کے لئے دعائیں مانگیں۔