محکمہ ناپ تول متحرک

قصوروارتاجروں سے 70600 روپے جرمانہ وصول

تاریخ    16 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


سرینگر//محکمہ ناپ تول نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں قصوروار تاجروں سے 70ہزار سے زائد جرمانہ وصول کیا ہے۔ ناپ تول محکمہ کے عملہ نے وادی میں بازاروں کا معائنہ کرنے کی مہم میں سرعت لاتے ہوئے 68تاجروں کیخلاف کارروائی کی ہے۔ محکمہ نے قوانین کی خلاف ورزیوں کا پتہ لگانے کیلئے بازاروں کا 1521بار معائنہ کیا اور قصوروار تاجروں سے 70600روپے بطور جرمانہ وصول کیا۔ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوںمیں سبزی فروش، گوشت فروش اور کریانہ فروش شامل تھے۔ اس دوران محکمہ کو 31شکایات بھی موصول ہوئیں جن میں سے 13محکمہ سے منسلک تھیں۔ صارفین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جائز شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے ٹول فری نمبر1800-180-7114یا دفتر کی لینڈ لائن 0194-2490390پر دفتری اوقات کے دوران رابطہ کرسکتے ہیں۔ ادھر مشتاق الحسن کے مطابق ٹنگمرگ بازار کاحکام نے جمعہ کو دورہ کرکے اشیائے ضروریہ کی فراہمی کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق تحصیلدارٹنگمرگ ،ایگزیکٹوافسرمیونسپل کمیٹی ٹنگمرگ اور ایس ایچ اوٹنگمرگ نے مشترکہ طور ٹنگمرگ بازا رکا معائنہ کیا اور سبزی فروشوں،قصابوں اور دیگراشیائے ضروریہ فروخت کرنے والے دکانوں کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔تحصیلدارٹنگمرگ نے بتایا کہ جموں سرینگرشاہراہ کے بند رہنے کا کسی کوناجائز فائدہ اُٹھا نے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔بازارکا معائنہ کرنے کے دوران ٹیم نے تاجروں کو مقررہ نرخ ناموں پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی تلقین کی۔
 

تازہ ترین