تازہ ترین

۔17سب جج بطور ایڈہاک ڈسٹرکٹ جج تعینات

تاریخ    16 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
 جموں//جموںوکشمیر سرکار نے سب ججوں کی بطور ایڈہاک ڈسٹرکٹ جج تقرری کومنظور دی ہے۔ اِس ضمن میں جمعہ کو جاری ایک حکم نامے کے مطابق جموںوکشمیر ہائر جوڈیشل سروس رولز 2009 کی شق 20کے تحت جموںوکشمیر ہائی کورٹ کی سفارشات کے تحت یہ تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ترقی پانے والوں میں عبد الناصر ، سریندر سنگھ ، جاوید احمد گیلانی ، محمد امین میر ، اجے کمار گپتا ، سدھیر کمار کھجوریہ ، اوم پرکاش ٹھاکر ، گوہر مجید دلائی ، جاوید عالم ، معراج الدین صوفی ، سرجیت سنگھ بالی ، اوم پرکاش بھگت ، منجیت سنگھ منہاس ، نوشاد احمد خان ، سوم لال ، محمد اشرف بٹ اور پردیپ کمار شامل ہیں۔