کسان تنظیموں اور حکومت کے مابین 9 ویں دور کی بات چیت بے نتیجہ

تاریخ    15 جنوری 2021 (18 : 06 PM)   


یو این آئی
نئی دہلی// تین نئے زرعی قوانین پر احتجاج کرنے والے کسانوں اور حکومت کے مابین جمعہ کے روز ہونے والی 9 ویں دور کی بات چیت بھی تعطل کو ختم کرنے میں ناکام رہی ،اب مذاکرات کا اگلا دور 19 جنوری کو 12 بجے منعقد ہوگا۔
مظاہرین کسانوں کے ساتھ آج ہونے والے مذاکرات میں مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر، ریلوے کے وزیر پیوش گوئل اور تجارت کے وزیر مملکت سوم پرکاش نے حصہ لیا، جس میں 40 کسان تنظیموں کے نمائندے شامل ہوئے۔
ذرائع کے مطابق کسان لیڈران نئے متنازعہ قوانین کی منسوخی کے اپنے اصل مطالبے پر قائم رہے اور قوانین میں ترمیم کرنے سے متعلق حکومت کی پیشکش کو مسترد کردیا۔
 

تازہ ترین