دنیا میں کورونا سے 9.30 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر،9.92لاکھ اموات

تاریخ    15 جنوری 2021 (13 : 03 PM)   


یو این آئی
واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی//عالمی وبا کورونا وائرس ( کووڈ-19) کا قہر بڑھتا ہی جارہا ہے اور دنیا بھر میں اب تک 9.30 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں ، جبکہ 19.92 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک دنیا کے 191 ممالک میں نو کروڑ30 لاکھ 51 ہزار 654 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور19 لاکھ 91 ہزار 997 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
کورونا سے سب سے زائد متاثر امریکہ میں متاثرہ افراد کر 2.33 کروڑ ہوگئی ہے ، جبکہ 3.88 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہوگئے ہیں۔
 

تازہ ترین