ضلع ادھمپور کی21سالہ طالبہ آٹو چلا کر علیل والد کا ہاتھ بٹاتی ہے

تاریخ    15 جنوری 2021 (59 : 02 PM)   


یو این آئی
جموں// جموں وکشمیر کے ضلع ادھمپور سے تعلق رکھنے والی ایک 21 سالہ طالبہ نے آٹو رکشا چلا کر اپنے علیل والد کا بٹانا شروع کیا ہے اور ضلع کی پہلی خاتون آٹو ڈرائیور بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔
ضلع ادھمپور کے ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والی بنجیت کور آٹو چلا کر گھر کی آمدنی بھی بڑھا رہی ہیں اور شام کے وقت پڑھائی کرکے بی کام کی ڈگری بھی کر رہی ہیں۔
بنجیت کور کا کہنا ہے کہ جب کورونا کے پیش نظر نافذ لاک ڈاو¿ن کے باعث اُن کے والد، جو ایک نجی اسکول کی گاڑی چلاتے ہیں، بے روزگار ہوگئے تو اُس نے آٹو چلا کر گھر میں روزی روٹی کا بند وبست کرنا شروع کیا۔
 

تازہ ترین