امریکی معیشت کیلئے بائیڈن کی 19 کھرب ڈالر کے راحت پیکیج کی تجویز

تاریخ    15 جنوری 2021 (16 : 12 PM)   


یو این آئی
واشنگٹن// امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے گذشتہ روز کورونا وائرس وبا سے بری طرح متاثر امریکی معیشت کو مضبوط بنانے میں مدد کیلئے 19 کھرب ڈالر کا ترغیبی منصوبہ پیش کیا۔
اگر پارلیمنٹ اس پیکیج کو منظور کرتی ہے تو اس میں ایسے گھروں کے لئے10 کھرب ڈالر کا التزام ہوگا جس کے تحت تمام امریکیوں کو براہ راست 1400 ڈالر کی ادائیگی کی جائے گا۔
امدادی تجویز میں اس وبا سے نمٹنے کے لئے 415 ارب ڈالر اور سب سے زیادہ متاثرہ چھوٹے کاروباروں کے لئے 440 ارب ڈالر فراہم کرنے کا بھی التزام ہے۔ بائیڈن نے اپنے پیش رو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے وائرس سے بہتر طریقے سے نمٹنے کا عزم کیا ہے۔
یہ نئی تجاویز ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب سردیوں کے دوران کورونا وائرس کے معاملات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور اس نے پچھلا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
 بائیڈن نے یہ بھی کہا کہ وہ ایک ملک گیر ویکسی نیشن پروگرام شروع کرنا چاہتے ہیں جس میں بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن مراکز قائم کرنا اور دور دراز علاقوں میں موبائل یونٹ بھیجنا بھی شامل ہے اور اس کے لئے وہ 20 ارب مختص کرنے کی تجویزپیش کرتے ہیں۔
 

تازہ ترین